بسم اللہ الرحمن الرحیم
والدہ ذمہ دار ہے
جی ساتھیو بچوں کی پرورش میں والدہ کا کردار بہت عظیم ہے ۔ والدہ کی تربیت بچوں کو تاحیات ایک روشن منار کی طرح اندھیروں سے بچاتی ہے ۔ زندگی کے اتار چڑھاو میں راہنمائی کرتی ہے ۔
اللہ کریم کے ایک ولی کامل بہت پیاری بات فرمائی ہے فرماتے ہیں
ول تمے دی کوڑی ہوندی اثر ہوندا وچ بیپاں
جہرا کم ماواں کردیاں اوہ ہی کردیاں دھیاں
سبحان اللہ
والدہ کا کردار بچوں کی تربیت میں بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے اسی لیے ضروری ہے کہ والدہ اپنے بچوں کو تعلیمات اسلامیہ کے نور سے روشن کرے ، انہیں ہر اُس کام سے منع کرے جو اسلامی تعلیمات کے خلاف ہو ۔ ہاں ایک بات ضرور پیش نظر رکھے کہ لمحہ بہ لمحہ گزرتا پل واپس نہیں آنے والا تو ہر آن اپنے بچوں کی بہترین تربیت کی فکر میں رہے ۔ اگرچہ یہ کام مشکل ہوتا ہے مگر یہی مشکل وقت گزرنے کے ساتھ بچوں میں دین اسلام کی اہمیت راسخ ہو جائے گی اور وہ نہ صرف اپنی ذات میں اللہ کریم کے احکامات کا پابند ہو جائے گا بلکہ معاشرے میں اسلامی شعار کو عام کرنے کا عمل اپنے کردار گفتار اور افعال سے ظاہر کرنے والا بن جائیگا ۔ اس لیے والدہ کی تربیت بچے کے لیے زندگی ہے اور موت بھی اچھی تربیت زندگی ہے اور بُری تربیت موت ہے۔
No comments:
Post a Comment