Tuesday, November 8, 2022

تین فطری قوانین جو کڑوے ہیں

تین فطری قوانین جو کڑوے

 لیکن حق ہیں۔ 

1️⃣

پہلا قانون فطرت:

اگر کھیت میں" دانہ" نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے "گھاس پھوس" سے بھر دیتی ہے.

اسی طرح اگر" دماغ" کو" اچھی فکروں" سے نہ بھرا جاۓ تو "کج فکری" اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔

یعنی اس میں صرف "الٹے سیدھے "خیالات آتے ہیں اور وہ "شیطان کا گھر" بن جاتا ہے۔

2️⃣

دوسرا قانون فطرت:

جس کے پاس "جو کچھ" ہوتا ہے وہ" وہی کچھ" بانٹتا ہے۔

خوش مزاج انسان "خوشیاں "بانٹتا ہے۔

غمزدہ انسان "غم" بانٹتا ہے۔

عالم "علم" بانٹتا ہے۔

دیندار انسان "دین" بانٹتا ہے۔

خوف زدہ انسان "خوف" بانٹتا ہے۔

3️⃣

تیسرا قانون فطرت: 

آپ کو زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہو اسے "ہضم" کرنا سیکھیں، اس لئے کہ۔

کھانا ہضم نہ ہونے پر" بیماریاں" پیدا ہوتی ہیں۔

مال وثروت ہضم نہ ہونے کی صورت میں" ریاکاری" بڑھتی ہے۔

بات ہضم نہ ہونے پر "چغلی" اور "غیبت" بڑھتی ہے۔

تعریف ہضم نہ ہونے کی صورت میں "غرور" میں اضافہ ہوتا ہے۔

مذمت کے ہضم نہ ہونے کی وجہ سے "دشمنی" بڑھتی ہے۔

غم ہضم نہ ہونے کی صورت میں "مایوسی" بڑھتی ہے۔

اقتدار اور طاقت ہضم نہ ہونے کی صورت میں" خطرات" میں اضافہ ہوتا ہے۔

اپنی زندگی کو آسان بنائیں اور ایک" با مقصد" اور "با اخلاق" زندگی گزاریں، لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں، 

علمی لطیفہ

 علمی لطیفہ

بہت اعلی اور حق بات  ہے اللہ کریم علماء اسلام کو حق کہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین


ایک امام صاحب کو گورنر نےکہا کہ تم بس ایک آیت ھی پڑھا کرو کیونکہ امور سلطنت کی وجہ سے طویل نماز ہمارے لیے گراں ہوتی ہے ۔

اس حکم کے فوری بعد، مغرب کی نماز کا وقت ہوا، نماز میں امام نے پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد آیت پڑھی

وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا ( الاحزاب-67)

 ترجمہ: اور وہ کہیں گے کہ اے ھمارے رب ھم نے بات مانی اپنے سرداروں کی اور بڑوں کی تو انہوں نے ھمیں رستے سے بھٹکا دیا -


اور اگلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورہ الاحزاب کیاگلی آیت پڑھی

ربنا آتهم ضعفين من العذاب والعنهم لعنا كبيرا (الاحزاب-68)

ترجمہ اے ھمارےرب تو دے ان کو عذاب دگنا اور لعنت کر ان پر بڑی لعنت-

نماز ختم ھوئی توگورنر نے کہا کہ امام صاحب جو جی چاھے پڑھو اور جتناجی چاھے پڑھو بس ان دو آیتوں کےعلاوہ 

 (یہ واقعہ ابن جوزی نے نقل کیاہے)

والدہ کی ذمہ دار ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

والدہ ذمہ دار ہے 

جی ساتھیو بچوں کی پرورش میں والدہ کا کردار بہت عظیم ہے ۔ والدہ کی تربیت بچوں کو تاحیات ایک روشن منار کی طرح اندھیروں سے بچاتی ہے ۔ زندگی کے اتار چڑھاو میں راہنمائی کرتی ہے ۔

اللہ کریم کے ایک ولی کامل بہت پیاری بات فرمائی ہے فرماتے ہیں 

ول تمے دی کوڑی ہوندی اثر ہوندا وچ بیپاں

جہرا کم ماواں کردیاں اوہ ہی کردیاں دھیاں

سبحان اللہ


والدہ کا کردار بچوں کی تربیت میں بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے اسی لیے ضروری ہے کہ والدہ اپنے بچوں کو تعلیمات اسلامیہ کے نور سے روشن کرے ، انہیں ہر اُس کام سے منع کرے جو اسلامی تعلیمات کے خلاف ہو ۔ ہاں ایک بات ضرور پیش نظر رکھے کہ لمحہ بہ لمحہ گزرتا پل واپس نہیں آنے والا تو ہر آن اپنے بچوں کی بہترین تربیت کی فکر میں رہے ۔ اگرچہ یہ کام مشکل ہوتا ہے مگر یہی مشکل وقت گزرنے کے ساتھ بچوں میں دین اسلام کی اہمیت راسخ ہو جائے گی اور وہ نہ صرف اپنی ذات میں اللہ کریم کے احکامات کا پابند ہو جائے گا بلکہ معاشرے میں اسلامی شعار کو عام کرنے کا عمل اپنے کردار گفتار اور افعال سے ظاہر کرنے والا بن جائیگا ۔ اس لیے والدہ کی تربیت بچے کے لیے زندگی ہے اور موت بھی اچھی تربیت زندگی ہے اور بُری تربیت موت ہے۔

Friday, November 4, 2022

علم روشنی ہے

علم روشنی ہے 


روشنی سے اندھیرے ختم ہوتے ہیں مگر جس علم سے اندھیرہ پھیلے وہ علم نہیں جہالت ہے۔

مروجہ تعلیمی ادارے فرنگییت کی گرفت میں اس وجہ سے فرنگی تخیلیات عام سے عام تر ہوتے چلے جا رہیے ہیں۔


اپنے بچوں کو فرنگی تعلیم سے بچائیں ، تعلیمات اسلامیہ سے اُن کے ظاہر و باطن کو روشن بنائیں۔

Thursday, November 3, 2022

غیرت کی بات

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

غیرت کی باتیں

حضور امیر کبیر سید علی ہمدانی المعروف شاہ ہمدان رضی اللهُ تعالیٰ عنہ کے قلم اقدس سے 

نبی کریم صلی اللہُ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: اللّٰہ تعالیٰ غیرت فرماتا ہے اور بندہ مومن بھی غیرت کرتا ہے اور الله تعالیٰ اس بات پر غیرت فرماتا ھے کہ بندہ مومن اس کام کا ارتکاب کرے جسے اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہو۔

آقا کریم صلی ﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ واصحابہ وسلم نے فرمایا: میں غیرت مند ہوں اور جو شخص غیرت نہیں کرتا اس کی عقل رخصت ہو جاتی ہے۔

(حضور شاہ ہمدان علیہ الرحمہ احادیثِ مبارکہ نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں کہ)

بندہ مومن کے غیرت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے گھر میں نا محرم لوگوں کو داخل نہ ہونے دے، اپنی مستورات کو قبرستان اور مساجد کی زیارت کے لیے نہ جانے دے اسی طرح انہیں (یعنی اپنی عورتوں کو) مخلوط محافل

 (ایسی محفل  جس میں مرد اور عورتیں اکٹھے ہوں، یکجا ہوں،خلط ملط ہوں) میں شریک نہ ہونے دے

لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ ان کے بارے میں بدگمانی کا شکار ہونے سے گریز کرے اور خواہ مخواہ ان کی جاسوسی نہ کرے نہ ہی بلاوجہ ان کی عیب جوئی کرے کیونکہ نبی اقدس نور مجسم صلی ﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ واصحابہ وسلم نے فرمایا : "عورت کی مثال پسلی کی مانند ہے جو ٹیڑھی ہوتی ہے اگر تم اس سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہو تو اسی حالت میں حاصل کر سکتے ہو لیکن اگر تم اسےسیدھا کرنا  چاہو گے تو وہ ٹوٹ جائے گی۔

( ذخیرۃ الملوک ، ص۱۳۰،۱۳۱نوریہ رضویہ پبلیکیشنز)

حضور شاہ ہمدان رحمہ اللّٰہ تعالیٰ کی محبت کا دم بھرنے والے، آپ سرکار کا اسمِ گرامی مسلمانوں کو سنا سنا کر آپ علیہ الرحمہ کے نام گرامی کے توسط سے چندے، شیرینی، ۔۔۔۔۔ بٹورنے والوں کو آپ سرکار کی تعلیماتِ مقدسہ پر خود بھی عمل کرنا چاہیے اور اپنے مریدوں کو بھی سختی سے عمل کروانا چاہیے۔ 

ورنہ ان مقدس ہستیوں کا اسمِ گرامی لینا چھوڑ دیں کیونکہ یہ تو  بزرگ ہیں جو غیرت و دین کے سوا کوئی دوسری بات کرتے ہی نہیں ۔